13 اکتوبر، 2021، 5:08 PM

خلیج فارس تعاون کونسل کے ارکان کو ایران کے امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے

خلیج فارس تعاون کونسل کے ارکان کو ایران کے امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے ارکان پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے امور میں مداخلت کئے بغیر ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے ارکان پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے امور میں مداخلت کئے بغیر ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔

قطر کے وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان افغانستان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں رابطہ میں ہیں۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی مشکلات کا راہ حل افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ساتھ تعاون کئے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ہم افغانستان میں ایک غیر جانبدار کا کردار ادا کررہے ہیں تاکہ افغانستان میں امن و صلح قائم ہوسکے۔

قطری وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کو مثبت قدم قراردیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو ایران کے امور میں مداخلت کئے بغیر ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک غاصبانہ قبضہ ہے تب تک اسرائل کے ساتھ سیاسی تعلقات قائم نہیں کرسکتے۔

News ID 1908499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha